وفاقی وزیراسد عمر چینی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش

وفاقی وزیراسد عمر چینی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش
وفاقی وزیراسد عمر چینی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم چینی انکوائری کمیشن کو جوابدہ نہیں، عمران خان قوم کو ناامید نہیں کریں گے، چند دن میں کمیشن کی رپورٹ آجائے گی۔ وفاقی وزیر اسدعمر اسلام آباد میںایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر میں چینی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے۔نجی نیوز چینل جیو نیوزکے مطابق اسدعمر نے اپنے دور وزارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کے حوالے سے بیان قلمبند کرایا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں نے خود کہا تھا کہ میں چینی کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہتا ہوں، وزیراعظم چینی کمیشن کو جوابدہ نہیں، میں ای سی سی کا چئیرمین تھا اور اسی حیثیت سے جواب دینے آیا ہوں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کو ناامید نہیں کریں گے،چند دن میں کمیشن کی رپورٹ آجائے گی، چینی کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میرے علم میں کمیشن کی توسیع سے متعلق کوئی بات نہیں ہے۔

مزید :

قومی -