کراچی میں ایک اور اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسا ،شہر میں کتنے اہلکار وائرس کا شکار ہوگئے?افسوسناک خبر آگئی

کراچی میں ایک اور اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسا ،شہر میں کتنے ...
کراچی میں ایک اور اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسا ،شہر میں کتنے اہلکار وائرس کا شکار ہوگئے?افسوسناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا ہے جس کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر محمد حنیف وفاقی حکومت کی جانب سے مستحقین کو 12 ہزار روپے فی خاندان دینے کے احساس پروگرام کیلئے رزاق آباد میں ڈیوٹی پر تعینات تھا جہاں اسے دیگر اہلکاروں کی طرح رقوم کے حصول کیلئے آنے والے سیکڑوں افراد سے ڈیلنگ کرنا پڑ رہی تھی۔اسی دوران محمد حنیف کورونا وائرس کا شکار ہوا اور ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں کئی دن سے محمد حنیف کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاعات آ رہی تھیں تاہم منگل کی شام وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ گزشتہ روز بھی ایک پولیس اہلکار کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگیا تھا جس کے بعد مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی  تعداد 5 ہوچکی ہے۔