'' بدلتے ہوئے حالات میں طاقت کا محور تبدیل چکا ہے،،چودھری شجاعت کا معنی خیز بیان

'' بدلتے ہوئے حالات میں طاقت کا محور تبدیل چکا ہے،،چودھری شجاعت کا معنی خیز ...
'' بدلتے ہوئے حالات میں طاقت کا محور تبدیل چکا ہے،،چودھری شجاعت کا معنی خیز بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے حالات میں طاقت کا محور تبدیل چکا ہے۔ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم چودھری شجاعت نے یہ بات جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سردار غوث بخش مہر سے بات چیت کے دوران کہی جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ق لیگ کے سربراہ سے سابق وفاقی وزیر سردار غوث بخش مہر کی ہونے والی ملاقات میں سالک حسین بھی موجود تھے۔سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عالمی وبا قرار دیےجانے والے کورونا وائرس کا مقابلہ کوئی بھی ملک اکیلے نہیں کرسکتا ہے۔بزرگ سیاستدان نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ سب ایک سوچ پر متفق ہوں اور اکھٹے ہوں۔

مزید :

قومی -