ڈی جی آئی ایس پی آر سے سہراب فاونڈیشن کے سربراہ کی ملاقات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے سہراب فاؤنڈیشن کے سربراہ جواد سہراب نے ملاقات جس میں جواد سہراب نے 8 ہزار مستحقین کیلئے راشن پیک، امدادی چیک ڈی جی آئی ایس پی آر کے سپرد کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سہراب فاؤنڈیشن نے مستحقین کیلئے مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے کا امدادی پیکج دیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کی جانب سے سہراب فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا، کورونا وبا کیخلاف قومی عزم دوہرایا۔