غزہ پر اسرائیلی حملوں پر پاکستان کی جانب سے شدیداظہار مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق و عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت متعدد معصوم فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، مسجد اقصیٰ میں اورباہرحملوں کے بعد ماہ مقدس میں یہ ایک اورقابل مذمت اقدام ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی حملے انسانی حقوق وعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،عالمی برادری معصوم فلسطینیوں پر مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کےلئے آزاد،خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔