وزیراعلی پنجاب نے صحافیوں کو خوشخبری سنادی

وزیراعلی پنجاب نے صحافیوں کو خوشخبری سنادی
وزیراعلی پنجاب نے صحافیوں کو خوشخبری سنادی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر کے صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی صحافی برادری کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے سفارشات منظور کر لیں ۔ عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا ۔وزیراعلی پنجاب نے محکمہ صحت کو اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ہدایت جاری کردی ہے۔پریس کلب میں خصوصی سنٹرز کے قیام کا بھی  جائزہ لیا جائے ۔ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو اکاموڈیٹ کیا جائے ۔

مزید :

قومی -