ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آج کافی حد تک ایک کام اپنے انجام تک پہنچ جائے گا اور آپ ایک بڑی مشکل سے نکل آئیں گے جو لوگ بیمار ہیں ان شاءاللہ وہ بھی اب جلد شفا یاب ہوں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 گھر میں زیادہ وقت گزرے گا اور کچھ کام فی الحال رک گئے ہیں جو ابھی 8یوم تک رک سکتے ہیں۔ اس کے بعد ہی صورت حال بدلے گی۔ اس لئے خاموشی سے دن گزاریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آپ کو اب مشکل سے نکلنے کے اسباب نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔ جو ضرورتیں ہیں، میرے اللہ نے چاہا تو وہ کسی نہ کسی ذریعے سے پوری ہوتی جائیں گی ان شاءاللہ۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 ایک رُکا ہوا کام آج کسی وقت بھی ہو سکتا ہے اور جو مشکل کل تک بڑی شدید سے تھی۔ آج وہ نرمی کی جانب جا رہی ہے، لیکن آزمائشی وقت چل رہا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 مالی حوالے سے کسی طرف سے چھوٹا سا سلسلہ بن سکتا ہے۔ جو وقتی طور پر صورت حال کو قابو کرے گا مگر ابھی چند دن مزید انتظار پھر جا کر معاملات قابو میں آئیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 جن لوگوں نے اُدھار رقم واپس لینی ہے ابھی نہیں مل سکتی انتظار کرنا ہوگا اور گھر میں سب کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ اس وقت صدقہ دینا بھی اشد ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ جس دور سے گزر رہے ہیں وہ مشکل تو ہے مگر اللہ پاک ضرور اس سے نکال دیں گے اور دوبارہ اچھا وقت جلد لوٹ کر آجائے گا۔ آج کچھ بہتر دن رہنے کی امید ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 جو لوگ کسی الجھن کا شکار ہیں وہ امید ہے کہ شام تک اس سے نکل جانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور آج آپ کو آنے والے دنوں کی فکر ہو گی۔ اس پر صرف صبر کرنا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 حالات کے مطابق قدم اٹھائیں اور اس کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ سارے زمانے کے ساتھ ہی چلنا ہے۔ اللہ بہتر کرے گا، فکر مند نہ ہوں۔ جیسے تیسے دن گزرنے ہی ہوں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 ایک بڑی مشکل سے نجات مل سکتی ہے۔ تعاون اس طرف سے آئے گا، جس طرف امید بھی نہ تھی۔ آج کا دن آپ کی تھوڑی سی مالی مدد کے لئے بحکم اللہ تیار ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 جس بات کو آپ بہت آسان سمجھ رہے تھے۔ وہ اتنی آسان نہیں ہے۔ صبر سے چلیں ابھی چند دن اور لگیں گے ان پریشانیوں سے نکلنے میں، حسب توفیق صدقہ ضرور دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 جو لوگ کسی طرف سے رقم کے انتظار میں تھے۔ اید ہے کچھ کا بندوبست ہو جائے گا اور وہ اس وقت اس کو بھی بڑی غنیمت سمجھیں، ابھی سلسلہ چلنے میں کچھ وقت درکار ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -