آبی ذخائر میں پانی  کی آمد و اخراج

 آبی ذخائر میں پانی  کی آمد و اخراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 43900کیوسک اور اخرج 45000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد38600 کیوسک اور اخراج 38600 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد57000کیوسک اور اخراج 50000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد18100 کیوسک اور اخراج   4000کیوسک رہا۔
جناح بیراج آمد78100کیوسک اور اخراج 71100کیوسک،چشمہ آمد67400کیوسک اوراخراج 61800کیوسک، تونسہ آمد42200 کیوسک اور اخراج33700  کیوسک، پنجند آمد21200کیوسک، اور اخراج  10200  کیوسک،گدو آمد 46400کیوسک اور اخراج 46400 کیوسک، سکھر آمد42000کیوسک اور اخراج 15100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد7300 کیوسک اور اخراج   400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1399.23 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.060 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی  موجودہ سطح 1105.30 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.479 ملین ایکڑ فٹ جبکہ  چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ اورپانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔

مزید :

کامرس -