صوبوں کی جانب سے موٹر وہیکل ٹیکس کی وصولی میں 23فیصد اضافہ 

صوبوں کی جانب سے موٹر وہیکل ٹیکس کی وصولی میں 23فیصد اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

اسلام آباد(اے پی پی) صوبوں کی جانب سے موٹروہیکل ٹیکس کی وصولی میں جاری مالی سال کی پہلی تین  سہ ماہیوں میں  گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22.69 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2021 تک کی مدت میں موٹروہیکل ٹیکس کی مدمیں صوبوں نے 20 ارب، 53 کروڑِ 20  لاکھ روپے وصول کئے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں موٹروہیکل ٹیکس کی مدمیں صوبوں کو16 ارب، 73 کروڑ،40 لاکھ روپے موصول ہوئے ہیں۔ جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں پنجاب کو موٹروہیکل ٹیکس کی مدمیں 10 ارب، 99 کروڑ، 70 لاکھ روپے،  صوبہ سندھ کو 7 ارب، 55 کروڑ، 30 لاکھ روپے، خیبرپختونخواکو ایک ارب، 24 کروڑ، 90 لاکھ روپے اورصوبہ بلوچستان کوموٹروہیکل ٹیکس کی مد میں  73 کروڑ، 30 لاکھ  روپے موصول ہوئے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں پنجاب کو  موٹروہیکل ٹیکس کی مدمیں 9 ارب، 55 کروڑِ، 50 لاکھ روپے، صوبہ سندھ کو5 ارب، 52 کروڑ، 20 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا کوایک ارب، 14 کروڑِ 20 لاکھ روپے اورصوبہ بلوچستان کوموٹروہیکل ٹیکس کی مد میں 51 کروڑ، 50 لاکھ روپے موصول ہوئے۔ 

مزید :

کامرس -