لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں  سے بچانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں  سے بچانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

  

قصور (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بہترپیداوار کے لئے لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور نقصان رساں کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں کیونکہ لہسن کے پتوں اور تنے کے گلاکی بیماری فصل پر کسی بھی مرحلے میں حملہ آور ہوسکتی ہے لیکن مرطوب موسم زیادہ خطرناک ہوتاہے جبکہ نمدار موسم میں اس بیماری کے جراثیم پتوں اورتنوں پربھورے رنگ کے دھبوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں۔اور بعدمیں ان کا رنگ سرخی مائل سا ہوجاتاہے جس کے بعد متاثرہ پتے اور تنے گلنے سڑنے لگتے ہیں اوربیماری کی شدت کی صورت میں پودا مرجاتاہے۔

۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمدنویدامجدنیاے پی پیکو بتایا کہ لہسن کے پتوں کے جھلساو کی بیماری سب سے پہلے لہسن کے پتوں کے سروں سے شروع ہوتی ہے جس سے فصل کے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں۔انہوں نے بتاای کہ حملے کی شدت میں تمام پتے خشک ہوکر چڑمڑ ہوجاتے ہیں جس سے لہسن کی گٹھیوں کا سائز چھوٹا رہ جاتاہے۔\

مزید :

کامرس -