مستونگ،دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ، 2اہلکار شہید

    مستونگ،دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ، 2اہلکار شہید

  

 کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں  2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے پولیس کے مطابق مستونگ میں آر سی ڈی شاہراہ پر چھوتو مقام پر نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل امداد علی اور کانسٹیبل نذیر احمد شہید ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں موبائل کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

پولیس اہلکار شہید

مزید :

صفحہ اول -