لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

   لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، پٹڑی ٹوٹنے کے باعث پھاٹک پر تعینات ملازم نے ٹرین کوسرخ جھنڈی دکھا کرروک لیا، ریلوے حکام نے بتایا کہ سچاسودا ریلوے کے قریب پٹڑی ٹوٹ گئی، جس کے بعد پھاٹک پر تعینات ملازم نے ٹرین کوسرخ جھنڈی دکھا کرروک لیا،حکام کا کہنا تھا کہ شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھے7 بجے سے کھڑی ہے، پٹڑی کے ٹوٹنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، کچھ دیر بعد ریلوے ٹریک بحال کرکے ٹرین کوروانہ کر دیا جاء گا۔
 شالیمار ایکسپریس

مزید :

صفحہ اول -