جی ایس پی پلس سٹیٹس کیلئے لابنگ شروع،پاکستان  کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائیگا:وزیر خارجہ

جی ایس پی پلس سٹیٹس کیلئے لابنگ شروع،پاکستان  کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا ...

  

 فیصل آباد (آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گاجی ایس پی پلس کا سٹیٹس برقرار رکھنے کیلئے لابنگ شروع کر دی گئی ہے پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کے لئے وزارت خارجہ میں الگ اکنامک ونگ بنایا گیا  ہے وہ سفارتخانوں کے لیے باقاعدہ ایک پلان بنا کر ان سے شیئر کریں۔  وہ منگل کے  روز فیڈمک کے دورہ کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ  فارن آفس فیڈمک کو جس ملک میں سرمایہ کاروں تک رسائی کی ضرورت ہے  ان کی بھرپور مدد کرے گا اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے لئے بیرون ممالک موجود سفارتخانے فیڈمک کی بھرپور معاونت کریں  گا  انہوں نے کہا کہ اس میں پوری طرح کامیاب ہو نگے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بھی اس مرتبہ اچھی خبر آئے گی وزیراعظم پاکستان کی رہنما ئی میں بھر پور کوششیں جاری ہیں انٹر نیشنل سطح پر پاکستان کو اس کا اصل مقام دلا ئیں گے۔

شاہ محمود

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسجد اقصی میں جو بربریت ہورہی ہے اس پر ہمیں گہری تشویش ہے، نہتے عبادت گزاروں کو شہید کر دیا گیا، نہتے لوگ پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں،اس معاملے پر یواین جنرل اسمبلی اجلاس بلانے کی تجویز ہے، مسجد اقصی میں تشدد فوری بند ہونا چاہیے،کابل میں بچوں کے سکول پر حملے پر تشویش ہے،ہم سمجھتے طالبان اور حکومت معاہدے کے تحت آگے بڑھیں،پاکستان کوئی بیس امریکہ کو دینے کا ارادہ نہیں رکھتا،پاکستان افعانستان اور افعان امن عمل کے ساتھ ہے، وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب غیر معمولی نوعیت کا تھا، آنے والے دنوں میں اس کے نتائج سامنے آئیں گے، پاکستان بہت سے ایشوز پر سرخرو دکھائی دے رہا ہے،سعودی عرب آئندہ چند برس میں دس ملین ملازمتوں میں زیادہ حصہ پاکستان کو دے گا، سعودی ترقیاتی فنڈز سے پچاس کروڑ ڈالر ملیں گے، عید کے بعد سعودی وزیر خارجہ دو دن کے دورے پر آئیں گے، اگر بھارت کشمیریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرتا ہے اور پانچ اگست کے اقدامات پر نظر ثانی کرے تو ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں،بھارت کے ساتھ کوئی باضابطہ بات نہیں ہورہی ہے،قونصل سروسز پر شکایات پر انکوائری کر رہے ہیں۔ منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصی میں جو ہوا اس پر پاکستان کو تشویش ہے، وزیر اعظم نے یواین سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ گیا، ترک وزیر خارجہ نے مجھے فون کیا، بتایا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات میں اس معاملے پر بات کریں گے، مصر برطانیہ جرمنی نے اس معاملے پر آواز اٹھائی ہے، ترکی کے وزیر خارجہ چاہتے ہیں معاملہ پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے، نہتے بیس عبادت گزاروں کو شہید کر دیا گیا، نہتے لوگ پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں،اس معاملے پر یواین جنرل اسمبلی اجلاس بلانے کی تجویز ہے، مسجد اقصی میں تشدد فوری بند ہونا چاہیے.

وزیرخارجہ

مزید :

صفحہ اول -