وزیراعظم نے عید پر پارٹی ارکا ن کوسیاسی سرگرمیوں سے منع کردیا،فواد 

وزیراعظم نے عید پر پارٹی ارکا ن کوسیاسی سرگرمیوں سے منع کردیا،فواد 

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے تمام اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ اس عید پر سیاسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔ٹوئٹر پیغام میں فواد نے کہا کہ حلقے کے عوام کی زندگی اور صحت کے مفاد کے پیش نظر وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اراکین عید کی محافل اور ملاقاتیں ترک کردیں اور زیادہ سے زیادہ گھر میں رہیں تاکہ محفوظ رہیں۔دوسری جانب فواد نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس تقریباً 1242 ملین روپے کے فراڈ کی کہانی ہے، کرپشن کا یہ سکینڈل بلحاظ حجم پاناما کیس سے زیادہ بڑا ہے، دلچسپ بات یہ ہے تفصیلی تفتیش کے بعد اس کیس کا ایک دن بھی عدالتی ٹرائل نہیں ہوا۔ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ حدیبیہ کیس کی ابتداء 2000 میں اس وقت ہوئی جب نیب حکام نے حدیبیہ پیپرز کیخلاف ایک ریفرنس دائر کیا، دلچسپ بات یہ تھی کہ اتنی تفصیلی تفتیش کے بعد اس کیس کا ایک دن بھی عدالتی ٹرائل نہیں ہوا، جس جج نے کیس بند کرنے کا فیصلہ دیا پاناما کیس کے انکشافات کے مطابق ان جج کے اپنے اثاثے بھی بیرون ملک تھے، بدقسمتی سے ان جج صاحب کے خلاف بھی کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں اب کچھ نئے حقائق بھی سامنے آئے ہیں، جن پر نئی تفتیش کا فیصلہ کیا گیا، امید ہے عدلیہ ان ججوں پر بھی کاروائی کرے گی جنہوں نے شریف فیملی کی معاونت کی، انصاف کا تقاضا ہے کہ تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں، پاکستان کا مستقبل قانون کی حکمرانی سے وابستہ ہے۔

فواد

مزید :

صفحہ اول -