سابق ادوار کے نمائشی منصوبے صوبے کیلئے ”سفید ہاتھی“ثابت ہوئے:عثمان بزدار

  سابق ادوار کے نمائشی منصوبے صوبے کیلئے ”سفید ہاتھی“ثابت ہوئے:عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباء پروری کے کلچر کو فروغ دیا۔ سابق دور میں کرپشن، سفارش اور دھونس دھاندلی کے ساتھ نمائشی منصوبوں کے ریکارڈ بنے۔ نمود و نمائش والے منصوبے صوبے کیلئے ”سفید ہاتھی“ ثابت ہوئے اور بغیر پلاننگ اور حکمت عملی کے ایسے منصوبے شروع کئے گئے جو عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خزانے پر بوجھ بنے۔ان منصوبوں کا عوام کو ئی فائدہ نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔ہماری حکومت نے نمائشی منصوبوں کی بجائے عوامی ضروریات اور ترجیحات کا تعین کرکے پراجیکٹس شروع کئے ہیں۔ہمارے منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت شامل ہے۔ون مین شو کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔کابینہ کے وزراء بااختیار ہیں اور ہر کام مشاورت سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹی دولت بچانے کیلئے کرپٹ ٹولے کی پی ڈی ایم کے پیچھے چھپنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنے ادوار میں کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔عوام سابق حکمرانوں سے نمائشی منصوبوں پر خرچ ہونے والے پیسے کا حساب مانگتے ہیں۔یہ لوگ قانون کے ہی نہیں، عوام کے بھی مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے۔ کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے اور ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے۔
عثمان بزدار


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا صحافی برادری کے لئے بڑا اقدام، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی صحافی برادری کو ترجیحی بنیادوں پرکورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے سفارشات منظور کر لی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میں خصوصی سنٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے اور ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو اکاموڈیٹ کیا جائے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران لاک ڈاؤن کا فیصلہ شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے کیا گیا ہے اور اس دوران شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پابندیاں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہیں۔ شہریوں نے ایس او پیز پر عمل کیا تو یقینا صورتحال بہتر ہوگی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کورونا کیسز میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ عارضی پابندیاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ عوام کو ان حالات میں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں اور کورونا سے محفوظ رہیں۔
کورونا محفوظ

مزید :

صفحہ اول -