بیت المقدس پر او آئی سی کے فوری موثر و مربوط اقدامات ناگزیر:پیر نور الحق قادری

بیت المقدس پر او آئی سی کے فوری موثر و مربوط اقدامات ناگزیر:پیر نور الحق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے بیت المقدس پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کو فور ی، مؤثر اورمربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق ترکی کی میزبانی میں بیت المقدس کی تازہ صورتحال پر ہنگامی ورچوئل کانفرنس ہوئی جس میں بذریعہ ویڈیو لنک 60 ممالک کے 100 سے زائد مندوبین شریک ہوئے۔اعلامیہ کے مطابق کا نفر نس میں اسلامی ممالک کے وزرائے مذہبی امور، مفتیان اور مذہبی امورکے صدور نے شرکت کی، ترکی کے وزیر مذہبی امو رنے اپنے ابتدائی کلمات میں ترک صدر طیب اردوان کاخصوصی پیغام سنایا۔کانفرنس میں وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہو ئے حکومتی مؤقف پیش کیااور کہا پاکستان بطور ریاست وحکومت فلسطینی قوم کیساتھ اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا، مسجد اقصٰی کی بے حرمتی اور نہتے فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم ناقابل قبول ہیں،مسجداقصیٰ کی بے حرمتی اور بربریت کسی ایک مذہب یا قوم کیخلا ف نہیں بلکہ انسانی المیہ ہے۔مسلمانوں کا القدس کیساتھ دینی، قلبی اور روحانی تعلق ہے، ا سرائیلی فوج کی بز دلانہ کارروائی مذہبی آزادیوں اور دینی حریت پرحملہ ہے،اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل ہنگامی طور پرمسئلہ کی سنگینی کی طرف متوجہ ہو، اسلامی ممالک کی تنظیم کوبھی فوری،موثر و مر بوط ا قد ا مات کی ضرورت ہے۔
نور الحق قادری

مزید :

صفحہ اول -