سابق صدر ٹرمپ کی باہر بیٹھ کر کانگریس میں اپنی پارٹی پر گرفت مضبوط

سابق صدر ٹرمپ کی باہر بیٹھ کر کانگریس میں اپنی پارٹی پر گرفت مضبوط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف)سابق صدرڈونلڈٹرمپ نے ثابت کردیا انکی اپنی ریپبلکن پارٹی پر کانگریس میں گرفت مضبوط ہے۔ ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کے تیسرے اہم عہدے پر ٹرمپ مخالف کانگریس وویمن الزبتھ چینی فائزہے لیکن اب انکو فارغ کر نے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور واضح امکان ہے کہ آج بدھ کے روز پارٹی ارکان کے اجلاس میں ان کو اس عہدے سے فارغ کردیا جائیگا۔ سابق صدر نے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کو گنتی میں فراڈ قرار دیا تو ان کے اس موقف کو پا ر ٹی میں جن ارکان نے تسلیم نہیں کیا ان میں الزبتھ چینی پیش پیش تھیں۔ ان پر سابق صدر پارٹی سے غداری کا الزام لگاتے رہتے تھے اور کامیاب لابنگ کرکے اب انہیں ایوان میں ایک اہم عہدے سے فارغ کروانے والے ہیں۔ مبصرین کی رائے میں ایک سچائی پر ریپبلکن پارٹی تقسیم ہو نے کی بجائے ایک جھوٹ کے پیچھے متحد ہوتی نظر آرہی ہے۔ ا مریکی ریاست ویؤمنگ سے 2017ء میں ایوان نمائندگان کی منتخب ہونیوالی 54سالہ خاتون پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور اس وقت ایوان نمائندگان کی ریپبلکن کانفرنس کی چیئرپرسن ہیں جو ایوان میں پارٹی کا تیسرا بڑا عہدہ ہے،اس بات کا واضح امکان ہے کہ آج بدھ کے روز پارٹی ارکان کے اجلاس میں ان کو اس عہدے سے فارغ کردیا جائیگا۔
ٹرمپ گرفت 

مزید :

صفحہ اول -