منشیات،قتل میں ملوث قیدیوں کو سعودی  عر ب سے واپس نہیں لایا جارہا،شیخ رشید

  منشیات،قتل میں ملوث قیدیوں کو سعودی  عر ب سے واپس نہیں لایا جارہا،شیخ رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی طرف سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی واپسی کی تفصیلات جاری کر دی گئیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 1100 قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں شفٹ کریں گے منشیات میں ملوث 22 اور 8 قتل میں ملوث قیدیوں کو واپس نہیں لایا جارہا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ایک ارب روپے فنڈ کی درخواست کی ہے اگر مل جائے تو معمولی جرائم میں 2005ء سے قید سینکڑوں قیدیوں کو رہائی مل سکتی ہے سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے تحت چھوٹے جرائم میں ملوث قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں شفٹ کرنا ہے۔

شیخ رشید 

مزید :

صفحہ اول -