یکساں موقف کیلئے مسلم امہ کا باہمی اختلافات ختم کرنا، متحد ہونالازمی

 یکساں موقف کیلئے مسلم امہ کا باہمی اختلافات ختم کرنا، متحد ہونالازمی

  

مرکزی نائب امیر جمعیت ا ہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے اسرائیل جو تعداد میں تو بہت تھوڑا مگر مسلمانوں کی نسبت متحد ہے اور اس کو اندرون خانہ دیگر کافراور سامراجی قوتیں بھی سپور ٹ کررہی ہیں اسی وجہ سے وہ نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، افسوس مسلم امہ نہ صرف منتشر بلکہ آپس میں دست و گریبان ہے جس کا فائدہ مسلم مخالف قوتیں اٹھا رہی ہیں اور مسلمانوں کو اس کا مجموعی طور پر نقصان ہورہا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا مسلم امہ کے تمام ممالک کو آپسی اختلافات بھلا کر نہ صرف متحد ہونا پڑے گا بلکہ یکساں موقف اختیار کرکے فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانا ہو گی اورمسلم ممالک کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے لانا ہو گا، مسلمانوں کیخلاف منفی تاثر ابھا رنے والے عناصر کیخلاف بھی بھرپور تحریک شروع کرنا ہوگی۔

ڈاکٹر عبدالغفور

مزید :

صفحہ اول -