اسرائیل کو نکیل ڈالنے کی کنجی عرب ممالک کے پاس ہے
مرکزی جمعیت علما اسلام پاکستان کے سر پرست اعلی مولانا محمد اجمل قادری نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کیلئے عرب حکمران شاہ سلمان اور محمد بن زید کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ او آئی سی اس ایشو پر کچھ نہیں کرسکتی وہ اپنے مفادات کا شکار ہوچکی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا او آئی سی سمیت دیگر مسلم ممالک بھی اس وقت اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں،مسلم ممالک کو یقینی طور پر متحد ہونا چاہئے، اسی میں سب مسلم ممالک کی بہتری ہے، میں یہ سمجھتا ہوں اگر ہم نے فلسطین کے ایشو کو حل کرنا ہے تو پھرا س کیلئے عرب ممالک ہی بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں اور اسرائیل کواس کی حد میں رکھ سکتے ہیں۔
اجمل قادری