فلسطینیوں کیلئے مسلم امہ کا اتحاد لازمی مشترکہ حکمت عملی بناناہو گی

   فلسطینیوں کیلئے مسلم امہ کا اتحاد لازمی مشترکہ حکمت عملی بناناہو گی

  

سابق گورنر پنجاب ا ور پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر مخدوم سید احمد محمود نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مشرق وسطیٰ کے امن کو سبوتاژ کرنے کے اسرائیل کے ناقابل قبول حربوں کا فوری نوٹس لے، رمضان کے مقدس مہینے میں مسجد اقصی میں دوران نماز اسرائیلی بربریت صہیونی سفاکیت کی تمام حدیں توڑ دینے کے برابر ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا ہم اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کے جبر کا مقابلہ کرنیوالے اور تشدد سے شہیدو زخمی ہونیوالے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، مشر قی یروشلم پر اسرائیل اپنے غیرقانونی قبضے کو جواز دینے کیلئے شیخ جرح سے مقامی آبادیوں کو بیدخل کررہا ہے،مسلم امہ کو متحد ہونا پڑیگا اور یک زباں ہو کر اس ایشو پر آواز بلند کرنا جبکہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر ایک مشترکہ حکمت عملی طے کرنا ہو گی۔

احمد محمود

مزید :

صفحہ اول -