ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات،موبائل،قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات،موبائل،قیمتی سامان ...

  

 لاہور(کرائم  رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں شہری ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیوارات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے  تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ مہر فیاض کالونی فتح گھڑ ھ کا رہائشی محمد خالد اپنی فیملی کے ہمرا رشتہ داروں کے ہاں افطاری پر گئیتھے واپس گھر آئے تو گیٹ کے تا لے ٹو ٹیہوئیتھے گھر کے اندر چیک کیا تو سیف الماریوں کے لاک بھی کٹیہوئے تھے نامعلوم چور 62 لاکھ مالیت کے  68 تو لے زیورات لیے اڑے ہربنس پورہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا  دیگر وارداتوں میں ستوکتلہ کے علاقہ میں جنید کے اہل خانہ سے 4 لاکھ روپے مالیت کا سامان،سندر میں وقاص کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان،گلبرگ میں حمزہ سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان، ٹاؤن شپ میں عبدالغفار سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان، ساندہ کے علاقہ میں مدثر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان،راوی روڈ کے علاقہ میں حسن سے ایک لاکھ روپے کا سامان، جوہر ٹاؤن میں عبدالقیوم سے پچاس ہزار روپے مالیت کا موبایل اور نقدی چھین لی گئی۔ شفیق آباد اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ سول لائن، گجر پورہ، شاہدرہ اور گارڈن ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -