چاند رات،عیدالطفر کے موقع پر 5ہزار سے زائد پولیس اہلکار دیوٹی سرانجام دینگے:ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

چاند رات،عیدالطفر کے موقع پر 5ہزار سے زائد پولیس اہلکار دیوٹی سرانجام ...

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس نے چاند رات اور عیدالفطرکے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے مفصل اور مربوط سکیورٹی پلان جاری کر دیا  تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر عید الفطر اور چاند رات پر 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکارڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔انہوں نے بتایا کہ  6ایس پیز، 35ڈی ایس پیز، 83انسپکٹرز/ایس ایچ اوزاور373 اپر سب آرڈینیٹس مساجد، عید گاہ، امام بار گاہ، عبادت گاہوں، قبرستان اور دیگر اہم مقامات پر تعینات ہونگے  انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی05ہزار سے زائد مساجد کو حساسیت کے اعتبار سے تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیاہے۔ جس کے مطابق 218مساجد کو اے کیٹیگری،775 کو بی جبکہ 4064مساجد کو سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔مساجد اور عبادت گاہوں کے علاوہ 190سے زائد کھلے مقامات پر بھی نماز عید ادا کی جائے گی جہاں عبادت گذاروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی نمازیوں کو تین درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی جائے گی چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹکٹرزاور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے مساجد اور عبادت گاہوں سمیت حساس مقامات پر مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لئے چھتوں پر سنائپرز بھی تعینات ہونگے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور  نے کہا کہ نماز عید پر شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ عیدالفطر کے موقع پر ڈولفن سکواڈ،پولیس رسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس کی ٹیمیں اور تھانوں کی گاڑیاں مساجد، عبادت گاہوں اوراہم مقامات کے گرد مسلسل پٹرولنگ کرینگی حساس مقامات کے گردو نواح میں سرچ آپریشنز، سنیپ چیکنگ،جیو فینسنگ، بائیو میٹرک تصدیق سمیت تمام حفاظتی اقدامات باقاعدگی سے جاری ہیں انہوں نے ہدایات جاری کی کہ شہرکے داخلی وخارجی راستوں پر تمام گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور اشخاص کی چیکنگ یقینی بنائی جائے۔چاند رات اورعید الفطر پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ میں ملوث ریکارڈ یافتہ افراد سے ضمانتی مچلکے بھی لئے جا رہے ہیں۔ساجد کیانی نے کہا کہ نمازی حضرات عید الفطرپر دوران عبادت ماسک، سینیٹائزر،سماجی فاصلے کی پابندی یقینی بنائیں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے پیش نظر سکیورٹی اور سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون نا گزیر ہے۔

مزید :

علاقائی -