صوبائی دارالحکومت میں ڈور پھرنے سے 2 افراد شدید زخمی
لاہور(کر ائم رپورٹر)لاہور شہر میں پتنگ بازی کے واقعات میں کمی نہ آسکی شہر میں چوبیس گھنٹوں میں خونی پتنگ سے دو افراد شدید ہوگئے سی سی پی او لاہورنے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ایس پی ماڈل ٹاؤن اور ایس پی کینٹ ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب اچھرہ کے علاقہ فلائی اوور کے قریب پر 27 سالہ نوجوان کو گردن اور کندھے پر ڈور پھرنے سے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی طارق کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔ زخمی کے مطابق فیروز پور روڈ کی جانب جاتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی ڈور پھری۔ ڈور پھرنے کا دوسرا واقعہ تھانہ فیکٹری ایریا میں پیش آیا جہاں 22 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان نعیم کے گلے میں ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوا۔ ریسکیوز نے زخمی کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ دونوں واقعات کا سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن اور ایس پی کینٹ کو 24 گھنٹے میں رپورٹ دینے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ غفلت کے مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشن لاہور ساجد کیانی نے بتایا کہ رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ پر 2000 سے زائد مقدمات درج کئے گئے ڈور پھرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔