ڈولفن اہلکاروں نے بچی کوبازیاب کروا کر خاتون کو گرفتار کرلیا

ڈولفن اہلکاروں نے بچی کوبازیاب کروا کر خاتون کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)ملت پارک کے علاقہ  شاہ کمال روڈ پر ڈولفن سکواڈ نے 7 سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی ڈولفن سکواڈ کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو اغواکار خاتون سے بازیاب کروا کر خاتون کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ 50 سالہ بھکارن خاتون سات سالہ بچی کو ورغلا کر ساتھ لے جارہی تھی  ڈولفن نے ملت پارک کے قریب اغواکار خاتون کی مشکوک حرکات ہونے پر روک لیا  7 سالہ فریحہ مقامی علاقہ کی رہائشی ہے جسے مقامی شہری نے بچی کی شناخت کر لی جس پر مقامی شہری نے فوری طور پر بچی کے والد عظیم کو موقع پربلوا کر بچی کو والد کے حوالے کردیا پولیس کے مطابق اغوا ء کار خاتون نے شاطرانہ طور پر چپ سادھ لی اپنا نام و پتہ بتانے سے انکاری ہوگئی جس پر اغوا ء کار کو تھانہ ملت پارک کے حوالے کردیا گیا۔ 

مزید :

علاقائی -