ٹریفک حادثات میں خاتون، بچی سمیت 4 افراد زخمی
لاہور(کر ائم رپو رٹر)لو ئر ما ل کے علاقہ بند روڈ منشی مسجد کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ بند روڈ ابراہیم روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس سے موٹرسائیکل سوار مشاق شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا دوسری جانب سبزہ زار کے علا قہ سکیم چوک کے قریب تیز رفتار 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں حادثہ کے نتیجہ میں 45 سالہ رضیہ بی بی، اس کی بیٹی 12 سالہ شیزہ اور 50 سالہ عارف زخمی ہوگئے۔ ایدھی رضاکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔