پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے

پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے   نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی لیگل پنجاب جواد احمد ڈوگر اور ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور محمد حسن رضا خان کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جواد احمد ڈوگر کو بلوچستان جبکہ محمد حسن رضا خان کو  گلگت بلتستان رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی  اسسٹنٹ کمشنر روالپنڈی (صدر) غلام عباس اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جھنگ محمد عظیم شوکت اعوان کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوارالحق کو او ایس ڈی کر کیپٹن (ر) بلال ہاشم اورڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کو او ایس ڈی بنا کر شہریار عارف خان کو ڈپٹی کمشنر اٹک کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)شعیب علی کو تبدیل کر کے کیپٹن (ر)قاسم اعجاز کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -