اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 450پراسیکیوٹر کوشوکا زنوٹس جاری
لاہور (آن لائن) اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر محکمہ پبلک پراسیکیوشن کا ایکشن، ساڑھے چار سو پراسیکیوٹر کو شو کا ز نوٹس جاری کر دئیے گئے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے ایکشن لے لیا ہے اور ساڑھے چار سو پراسیکیوٹر کو شو کا ز نوٹس جاری کر دئیے محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے بار بار مذکورہ پراسیکیوٹرز سے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی تھیں سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ندیم سرور نے یہ شو کاز نوٹس جاری کئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ محکمانہ کارروائی کے تحت آپ کو غفلت پر ایک یا ایک سے زائد سزائیں دی جائے ذرائع کے مطابق بارہ سو میں سے سات سو پراسیکیوٹرز نے اپنے اثاثہ جات جمع کروائے ہیں محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے گریڈ 17گریڈ 18اور گریڈ 19کے پراسیکیوٹرز کو شو کاز نوٹس جاری کئے ہیں۔
شوکاز نوٹس