حکومتی ریورس گیئر سے ملکی معیشت آئسولیشن میں چلی گئی،سعد رفیق

حکومتی ریورس گیئر سے ملکی معیشت آئسولیشن میں چلی گئی،سعد رفیق

  

شیخوپورہ(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ میاں جاوید لطیف کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ کو فی الفور ختم کیا جائے، افسوسناک عمل یہ ہے کہ ہماری آوازوں کو دبایا جارہا ہے،ہمارے مخالفین کو سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں ملے گا،جاوید لطیف گھبرانے والوں میں سے نہیں ہے،منہ پر ٹیپ اور ہتھکڑی لگاکر ہماری آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز شیخوپورہ میں میاں جاوید لطیف کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں میاں جاوید لطیف کی فیملی سے اظہار یک جہتی کے لئے شیخوپورہ آیا ہوں آمرانہ دور سے لیکر اب تک میں اور جاوید لطیف ایک ساتھ ہیں غداری کے تمغہ سے نوازا گیا، یہ کوئی نئی بات نہیں۔مودی کشمیر ایشو پر جارحانہ مزاج اپنائے ہوئے، اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے پریشر ہے،ہمارے حکمران زکوٰۃ کے چاول لیکر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحالی میں ہم نے ہراول دستہ کے طور پر کام کیا،عدلیہ بہتر فیصلہ کریگی،یہ نفرتیں اور تلخیاں ملکی مفاد میں نہیں،پی ڈی ایم اپنی تحریک عید کے بعد شروع کرے گی۔

سعد رفیق

مزید :

صفحہ آخر -