فلسطین اور کشمیر میں مظالم پر عالمی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،مجید غوری

فلسطین اور کشمیر میں مظالم پر عالمی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،مجید غوری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) عوامی رکشہ یونین پاکستان کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ فلسطینی اور کشمیر ی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ نہتے مسلمانوں پر گولیاں برسائی جارہی ہیں اور مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔یہ سلسلہ بند نا ہوا تو خونی انقلاب آئیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گلوکار عارف لوہارکی رہائشگاہ میں ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، عوامی رکشہ یونین لاہور کے صدر عزیز عباسی اور فرحان شوکت ہنجرہ بھی موجود تھے۔ مجید غوری کا کہنا تھا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں جب جسم کے کسی ایک حصہ کو تکلیف پہنچتی ہے تو پورا جسم بے قرار ہو جاتا ہے۔ اس لئے عالم اسلام کو کشمیر اور فلسطین میں ہونے والی خونریزی پرمشترکہ صدائے احتجاج بلند کرنی چاہئے۔ تاکہ کشمیر اور فلسطین کوآزادی دلائی جا سکے۔اس موقع پر انہوں نے عارف لوہارسے تعزیت کرتے ہوئے کہا عارف لوہارملک وقوم کا سرمایہ اور ہمارے بھائی ہیں۔ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔شریک حیات ایک مظبوط ڈھال ہوتی ہے جس کی سپورٹ اور تعاون کے بغیر کوئی مرد ترقی نہیں کر سکتا اور عارف لوہار کے بچے بھی اپنی والدہ کے دنیا سے چلے جانے کی وجہ سے شدید رنجیدہ ہیں کیونکہ ماں کی کمی کوئی پوری نہیں کرسکتا۔اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماء۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -