کورونا پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا، ہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سماجی فاصلے جاری رکھیں: عارف علوی 

کورونا پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا، ہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سماجی فاصلے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم جلد کوروناوائرس پر قابو پا لیں گے ہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سماجی فاصلے جاری رکھیں عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں پاکستان اور خطے کے ممالک کے کورونا اعداد وشمار قریب سے دیکھتا ہوں آپ کی کوششیں رنگ لائیں گی 7باتیں قابل ذکر ہیں پاکستان کی انتظامی معاملات پر اچھی ساکھ بنی علماء اور میڈیا کا اہم کردار رہاصدر نے کا کہا کہ ہم نے مساجد کھلی رکھیں اور اللہ سے تعلق برقرار رکھا روزگار کو تباہی سے بچائے رکھا قومی،صوبائی سطح پرمناسب تعاون رہا، ہمارا احساس پروگرام ایک بہترین سماجی امداد کے طور پر سامنے آیا عارف علوی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اب بھی کورونا پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا ہم تقریباً کنارے تک پہنچ گئے ہیں اور جلد قابو پا لیں گے ہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سماجی فاصلے جاری رکھیں۔
عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -