الخدمت فاؤنڈیشن آرفن کیئر کے تحت یتیم بچوں میں عید تحائف کی تقسیم
لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے۔اس حوالے سے الخدمت کمپلیکس لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال اور الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کی صدر کلثوم رانجھا، باہمت یتیم بچوں اور ان کی ماؤں نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد نے کہا کہ خوشیاں منانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ اس تقریب کا مقصد باپ کے سایہءِ شفقت سے محروم بچوں اور ان کی بیوہ ماؤں کو احساس دلانا ہے کہ وہ عید کے اس پرمسرت موقع پر اکیلے نہیں ہے۔اس عید پر الخدمت فاؤنڈیشن کے آرفن کیئر پروگرام کے تحت رجسٹرڈ 15 ہزار سے زائد بچوں میں کم و بیش ڈھائی کروڑ وپے عیدی کی مد میں تقسیم کئے گئے ہیں۔یہ عیدی کیش، کپڑوں، جوتوں اورچاکلیٹس کی صورت میں دی گئی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ رواں ماہِ رمضان میں تمام الخدمت آغوش ہومز کے 11 سو زائد بچوں کے لئے روزانہ افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا۔
برائے رابطہ
مجدی رشید
میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ
03457458345