مہنگائی میں اضافہ زیادتی ہے،سجاد نذیر

  مہنگائی میں اضافہ زیادتی ہے،سجاد نذیر

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ عید قریب آتے ہی مہنگائی میں مزید اضافہ ہو چکا ہے جب تک روزگار نہیں چلے گا، کاروبار نہیں ہوگا، لوگ کام نہیں کریں گے تو ملک کا نقصان، عوام پریشان، بھوک، افلاس سے مریں گے، کرونا سے بڑی بیماری بھوک ہے۔ جس کا علاج کاروبار ہے، حکومت اس پر توجہ دے،انہوں نے کہا کہ دیہاڑی دار مزدور بھوک سے مررہے ہیں، انہیں بہتر روزگار کی ضرورت ہے لہٰذا انڈسٹری، فیکٹریاں، ملیں، کاروبار مکمل ایس او پیز کے ساتھ کرنے کی اجازت دی جائے جبکہ غریب عوام کام نہ ملنے مہنگائی کے باعث لقمہ اجل بن رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گراں فروشوں نے ہر چیز پر کنٹرول کرکے ریٹ چار گنا تک بڑھا کر عوام کا کچومر نکال رکھا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -