20سینئر رجسٹرارز کی گریڈ 18میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقی

 20سینئر رجسٹرارز کی گریڈ 18میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 20 سینئر رجسٹر ار و ں کو اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ18 کے عہدوں پر ترقی دیدی۔محکمہ صحت کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری عامر حسین غازی نے کی جس میں ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن حسن رضا چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل طیب ضیاء  اور ریگولیشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈے کے نمائندہ نے شرکت کی۔ ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر شعیب لقمان نیر و لو جی، ڈاکٹر عدنان طارق محمود نیرولوجی،  ڈاکٹر سجاد احمد نیفرولوجی، ڈاکٹر اعجاز نبی نیفرولوجی ، ڈاکٹرمحمد شہباز نیفرولوجی،ڈاکٹر محمد امین پلاسٹک سرجری،ڈاکٹر محمد نصر اللہ پلاسٹک سرجری، ڈاکٹر راحت العین پیڈ ہیما ٹا لوجی انکالوجی، ڈاکٹر ہما ظفر پیڈ ہیماٹالوجی انکا لوجی،ڈاکٹر فہیم الرحمٰن پیڈ ہیماٹالوجی انکالوجی، ڈاکٹر سجاد سرور پلمونا لوجی، ڈاکٹر عتیق المنان،ڈاکٹر عاصم معصوم مان انیستھیزیا، ڈاکٹر ساحر شفیق انیستھیزیا،ڈاکٹر ماریہ ارشد،ڈاکٹر رافع منان،ڈاکٹر شہزاد اقبال،ڈاکٹر سلمہ زمان،ڈاکٹر گوہر رشید سرجری اور،ڈاکٹر اکرام اللہ خان پیڈ سجری شامل ہیں۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر بیرسٹر نبیل اعون کی ترقی پانیوالے اسسٹنٹ پروفیسرز کو مبارک دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -