عید سے 2 روز قبل افطار سے سحری تک کاروبار کی اجازت دی جائے، کراچی چیمبر

عید سے 2 روز قبل افطار سے سحری تک کاروبار کی اجازت دی جائے، کراچی چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمبر آف کامرس نے سندھ حکومت سے عیدالفطر سے دو دن قبل افطار سے سحری تک کاروبار کی اجازت دینے کی اپیل کردی۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سندھ حکومت سے اپیل میں سفارش کی ہے کہ اس طرح کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے عائد پابندیوں سے ہونے والے سنگین نقصانات کو کسی حد تک کم کیا جاسکے گا۔ چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی شہر میں کورونا کے نسبتاً کم کیسز کو خاطر میں لاکر بدھ اور جمعرات افطار سے سحری تک تمام کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے، تمام مارکیٹیں بیک وقت کھلنے سے کسی ایک بازار میں رش نہیں ہوگا، حکومت بھی ایسا محسوس کرتی ہے تو دو دن کا ریلیف دے دیا جائے۔ کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ نے کہا یہی وقت ہے کہ سندھ حکومت جو کہ عوامی حکومت ہے وہ پریشان حال عوام اور تاجر برادری کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے فیصلہ کرے۔کراچی چیمبر کی خصوصی کمیٹی برائے چھوٹے تاجران کے چیئرمین مجید میمن کے مطابق حکومتی فیصلہ کئی کاروبار کی بقاء کا فیصلہ ہوگا اس پر دانشمندی سے پیش رفت ہو۔
کراچی چیمبر

مزید :

صفحہ آخر -