پنجاب ٹیچرزیونین کا 20 مئی کوسول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

  پنجاب ٹیچرزیونین کا 20 مئی کوسول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، نادیہ جمشید،جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین ساجد محمود چشتی،رانا طارق و دیگر نے کہا ہے کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس پر قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات وزیراعلی پنجاب کو حتمی منظوری کے لئے ارسال کر دی ہیں جس پر وزیر اعلی پنجاب نے وعدے کے مطابق عید سے قبل ڈسپیریٹی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کرنا تھا لیکن لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے تو دوسری طرف اسلام آباد معاہدہ سبو تاژ کیا جا رہا ہے۔اگر حکومتی بے حسی اور وعدہ خلافیوں کا یہی وطیرہ رہا اور 19مئی تک ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو 20مئی کو سول سیکرٹریٹ کے سامنے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کی کال پرپنجاب ٹیچرز یونین احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی۔