متحدہ طلباء محاذ کا عیدالفطر کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

متحدہ طلباء محاذ کا عیدالفطر کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)متحدہ طلباء محاذکے زیر اہتمام ملک گیر تنظیمات کے قائدین کے اعزاز میں افطارڈنر اور اہم اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ اجلاس کی میں نائب صد ر متحدہ طلبہ محاذ عدیل عامر، اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر وسیم عباس سلفی،ایم ایس ایف (ق)کے مرکزی صدر سہیل چیمہ،پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نائب صدر حافظ عامر شہزاد،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نسیم کربلائی، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے محمد عمیر شیر،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل یاسر عباسی،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے حاشر منہاس اور دیگر تنظیموں کے ذمہ داران راشد علی قصوری،عاصم حبیب احمد،مسعود احمد شاہد،محمد مجاہد،سید غازی رضا نقوی،علی اکبر بوبی،وقار احمد اور متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی ترجمان محمد اکرم رضوی اور دیگر نے شرکت کی۔ مشترکہ اعلامیہ میں طلبہ یونین کی بحالی کیلئے عید الفطر کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک اور30جون کو آل پارٹیز کانفرنس لاہور میں بلانے کا اعلان کیا اور کہا گیاکہ حکومتی ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔ بجٹ میں تعلیم کیلئے مجموعی بجٹ کا کم از کم چار فیصد جبکہ تعلیمی بجٹ کا پچیس فیصد اعلیٰ تعلیم کے لئے مختص کیا جائے۔طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان کرکے انتخابات کا ٹائم فریم دیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -