پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی نے کچی آبادیوں میں عید گفٹ تقسیم کئے

پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی نے کچی آبادیوں میں عید گفٹ تقسیم کئے

  

لاہور(پ ر)پیس اینڈجسٹس سوسائٹی پاکستان کی جانب سے لاہور شہر کی کچی آبادیوں میں رہائش پذیر غریب اور مستحق لوگوں میں خصوصی عید گفٹ پیک تقسیم کئے گئے۔پیس اینڈجسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین،صدر ڈاکٹر مظہر اقبال اورسیکرٹری جنرل جاوید معراج سمیت دیگر عہدیداروں کی جانب سے تحائف میں آٹا، چینی، چاول،دالیں، سفید،کالے چنے، گھی اور تیل کی تھیلی، مصالحے،چائے کی پتی کے علاوہ کیش بھی شامل تھا۔پیس اینڈجسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئر مین میاں نعیم الدین کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کورونا وائرس کے باعث لوگ بے انتہا فکر مندہیں۔ ایک طرف بیماری لگنے اور جان جانے کا خطرہ ہے تو دوسری جانب بے روزگاری اور معاشی تنگدستی کا بھی سامنا ہے ان حالات میں مفلس،نادار، یتیم،بیوہ اور سفید پوش لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ہوئے پیس اینڈجسٹس سوسائٹی پاکستان نے اپنی مدد آپ کے تحت خصوصی عید گفٹ پیک تقسیم کئے ہیں ہمارا مقصددکھی انسانیت کی خدمت اور خلق خدا کو عید الفطرکی خوشیوں میں شریک کرنا ہے اور یہ کام صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے کیا گیا ہے۔ پیس اینڈجسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین کا کہنا تھا کہ ہم نے موجودہ حالات میں غریبوں،یتیموں،بیوا?ں اورسفید پوش لوگوں کی مشکلات اور پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے کسی کی مدد کا انتظار کیے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت راشن کی تقسیم کا یہ سلسلہ شروع کیاہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ ہم نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے اور ہمیں خدمت خلق سے سکون ملتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -