لاک ڈاؤن کے باعث ایل پی جی کی دکانیں بند، شہری پریشان

لاک ڈاؤن کے باعث ایل پی جی کی دکانیں بند، شہری پریشان

  

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بند کی جانے والی ایل پی جی کی دکانوں کی بندش کے باعث لاہور کے شہری ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ہیں۔ دکانوں کے بند ہونے سے لاہور کے ہزاروں شہری گھر میں کھانا پکانے کیلئے ایدھن حاصل نہ کرسکے۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایل پی جی کی دکانوں کی بندش کیخلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اچھی سے اچھی سبزی اور گوشت خرید لیں جب انہیں گھر کے کچن کی سہولیات ہی دستیاب نہ ہوگیں تو وہ پکائیں گے کیسے۔ 

ایل پی جی 

مزید :

صفحہ آخر -