ایل ڈبلیو ایم سی کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کے مثبت نتائج آنے لگے

ایل ڈبلیو ایم سی کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کے مثبت نتائج آنے لگے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی اور نئی پالیسی کے بہترین  نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق نئے انتظامی امور پر عملی اقدام کے نتیجے میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کے 9ٹاؤنز، رنگ روڈ اور پرائیویٹ سوسائٹیز سے6346ٹن کا ریکارڈ ویسٹ اٹھوا لیا ہے۔سرکل 1علامہ اقبال ٹاؤن سے 637 ٹن، گلبرگ ٹاؤن سے 619ٹن، نشتر ٹاؤن سے 568 اور سمن آباد سے 632ٹن کوڑا اٹھایا گیا۔سرکل  2 عزیز بھٹی ٹاؤن سے 660ٹن،داتا گنج بخش ٹاؤن سے 808ٹن راوی ٹاؤن سے513ٹن اور شالامار ٹاؤن سے 963ٹن ویسٹ کولیکٹ کیا گیا۔واہگہ ٹاؤن سے 316ٹن،رنگ روڈ کے اطراف سے 33ٹن اور پرائیویٹ سوسائٹیوں سے595ٹن کوڑا اٹھوایا گیا۔سرکل 1میں گاڑیوں نے 126ٹرپس  کے ساتھ 3261ٹن، سرکل 2سے 211ٹرپس کے ساتھ کوڑا اٹھایا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان نے نئے مرتب کیے جانے والے نظام پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نئی انتظامی ڈھانچہ اورنئی حکمت عملی اپنانے سے کام میں مزید تیزی آئی ہیاور اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔نئے ڈھانچے کے تحت ٹاؤنز سرکل 1اور سرکل 2میں تقسیم کیا گیا ہے جس سے صفائی میں یکسانیت ہوگی۔اس سے قبل یومیہ اوسط 5 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا تھا جبکہ نئیڈھانچے کے تحت 6 ہزار ٹن سے زائد کوڑا اٹھایا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے حکمت عملی کے ان اطمینان افزا نتائج سے مستقبل میں ادارے کی بہترین کارکردگی کے لیے پر امید ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -