انڈونیشیا، لینڈسلائیڈنگ سے 7افرادہلاک،9زخمی

انڈونیشیا، لینڈسلائیڈنگ سے 7افرادہلاک،9زخمی

  

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے صوبہ مغربی سماٹرا میں سونے کی کان کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 7افراد ہلاک،9دیگر زخمی ہوگئے جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے۔قومی ایجنسی برائے آفات انتظامات کے ترجمان رادِتیا جاتی نے منگل کے روز مقامی آفات انتظامات ایجنسی کے شعبہ ایمرجنسی ورسد کے سربراہ کی رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ اتوار کی سہ پہر سے سوموار کے اوائل تک ضلع سولوک سیلاطان میں شدید بارشوں کے بعد پیش آیا۔جاتی نے ایک بیان میں کہاکہ تیزردعمل دینے والی مقامی ٹیم نے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نکال لی ہیں اور زخمیوں کو علاج کیلئے کمیونٹی صحت مرکز منتقل کردیاگیاہے۔انڈونیشیا کی ایجنسی برائے موسمیات،آب وہوا اور جیوفزکس نے کہاہے کہ اگلے 3روز کے دوران سماٹرا کے مرکزی جزیروں، جاوا،کالی مانتن،سولاویسی اورپاپوا سمیت انڈونیشیا کے متعدد صوبوں میں سیلاب آسکتا ہے۔

انڈونیشیا

مزید :

صفحہ آخر -