انڈس ہسپتال کاہنہ میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح

  انڈس ہسپتال کاہنہ میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح

  

 کاہنہ(نامہ نگار)وزیر صحت یاسمین راشدنے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کے ہمراہ کاہنہ انڈس ہسپتال کا دورہ کیا اورکورونا ء ویکسی نیشن کاؤنٹر کا افتتاح کیا،ڈی سی لاہور دانش اقبال،سیکرٹری ہیلتھ،اے سی ماڈل ٹاؤن ارباب ابراہیم بھی موجود تھے۔۔وزیر صحت یاسمین راشد نے اس موقع پر کہا کہ ویکسین سنٹرز تک شہریوں کی آسان رسائی کیلئے ٹرانسپورٹیشن سہولت فراہمی کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔ ویکسین سنٹرز تک جانیوالی مخصوص ٹرانسپورٹ کو کووڈ ایس اوپیز کے مطابق چلایا جائیگا اور اس پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ایکسپو،والٹن اور مینار پاکستان کے علاوہ تین اور ویکسین سنٹر بنائے جائیں گے۔ ایس ایم اے کاہنہ انڈس ہسپتال ڈاکٹرفیض الحسن نے کہا کہ کووڈ کی تیسری لہر خطرناک اور تباہ کن صورت اختیار کر چکی ہے اس لئے شہریوں کو ہرصورت ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومتی عزم کے تحت کورونا ویکسی نیشن کیلئے سرگرمیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -