حد یبیہ ریفرنس عدم ثبوتوں کے باعث قانونی طور پر ختم ہوچکا: مریم اورنگزیب 

حد یبیہ ریفرنس عدم ثبوتوں کے باعث قانونی طور پر ختم ہوچکا: مریم اورنگزیب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حدیبیہ ریفرنس عدم ثبوتوں کے باعث قانونی طور پر ختم ہوچکا، نااہلی چھپانے کیلئے کیس دوبارہ کھولے جا رہے ہیں، کیا چینی، آٹا، گیس چوروں کو آج تک پکڑا ہے؟۔ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب رہے ہیں، وزیراعظم نے دورے سے واپسی پر شہباز شریف کی ضمانت پر بریفنگ لی، عمران خان نے مہنگائی یا کورونا پر بریفنگ نہیں لی، شہباز شریف کیخلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، شہباز شریف پر آشیانہ اور صاف پانی کیس سے متعلق دیگر مقدمات بنائے گئے۔این این آئی کے مطابق مریم اورنگزیب نے لائیو کالیں حکومتی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کرتی ہوں کہ میں لائیو کال کرتی ہوں وہ میری کال کا جواب دیں،کیا عمران چاول لینے سعودی عرب گئے تھے، عمران خان تمام مافیا کا سہولت کار ہے، جس نے آئین توڑا اس کے لیے کوئی سزا نہیں،مالم جبہ، بی آر ٹی اور 23 فارن اکاؤنٹس کا حساب کب دیں گے،فواد چودھری نے پھر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر حملہ کیا، سپریم کورٹ کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ وزیراعظم ہاؤس میں 15 لوگوں کو وین پر بٹھا کر وزیراعظم کو لائیو کالیں کرائی جاتی ہیں، اگر وزیراعظم نے عوام سے بات کرنی ہے تو مارکیٹس میں بات کر کے دیکھ لیں۔اْن کا وزیر اعظم کے دورہ سعودیہ عرب سے متعلق کہنا تھا کہ دورے میں چاولوں کی بوریاں لے کر آتے ہیں، کیا عمران چاول لینے سعودی عرب گئے تھے، ہزار ارب کے نئے قرضے لیے گئے تاہم ایک اینٹ نہیں لگائی گئی، عوام کے پاس بل اور گھر کا کرایہ دینے کے لیے پیسے نہیں۔
 مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -