وزیراعظم ملک کو آگے اور مخالفین پیچھے لیکر جانا چاہتے ہیں، گورنر پنجاب 

وزیراعظم ملک کو آگے اور مخالفین پیچھے لیکر جانا چاہتے ہیں، گورنر پنجاب 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہر بات سے کیڑے نکالنا اپوزیشن کی عادت بن چکی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے اور مخالفین پیچھے لے کرجانا چاہتے ہیں۔50کروڑ ڈالرز کی سعودی سر مایہ کاری حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ پاک سعودیہ تعلقات خطے میں خوشحالی اور امن کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔22کروڑ پاکستانی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔گور نر ہاؤس لاہو ر میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے اپنی کامیاب معاشی پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور دنیا بھی حکومت کی کامیابی معاشی پالیسوں کا اعتراف کر رہی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ آج کامیاب حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود ملکی بر آمدت میں اضافہ معاشی استحکام کا ثبوت ہے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے ایک بار پھر کہنا چاہتاہوں کہ وہ اپنے غیر جمہوری رویے کو ختم کر ے۔ اْنہوں نے کہا کہ میں او آئی سی اور امت مسلمہ سے مطالبہ کر تاہوں کہ وہ بھی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اب عملی اقدامات کر یں اور شہید فلسطینی کے قتل کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں چلا یا جائے۔ اْنہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے۔

گور نر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -