چاغی، ژالہ باری سے متاثرپاک ایران ریلوے ٹریک7 روز بعد بحال

چاغی، ژالہ باری سے متاثرپاک ایران ریلوے ٹریک7 روز بعد بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چاغی(آن لائن)پاک ایران ریلوے ٹریک سات روز بعد بحال ریلوے ٹریک کو سات روز قبل توسگی کے مقام پر شدید ژالہ بھاری سے50 کلو میٹر مختلف مقامات پر شدید متاثر ہوا تھا، ریلوے حکام کے مطابق دن رات محنت کے بعد ٹریک کو باقاعدہ بحال کردیا ہے اب پاک ایران ریلوے ٹریک مال بردار ٹرین گاڑیوں کیلئے مکمل طور پر بحال ہے ریلوے ذرائع کے مطابق دو مال بردار ٹرین کو ٹریک متاثر ہونے کی سبب سرحدی شہر تفتان میں روک لیا تھا دونوں مال بردار ٹرینوں کو جلد تفتان سے کوئٹہ کی جانب روانہ کردیا جائے گا ریلوے ذرائع کے مطابق پاک ایران ریلوے ٹریک انتہائی خستہ حال ہوچکی ہے شدید گرمی پڑنے سے بھی ریل گاڑی ٹریک سے اتر جاتی ہے پاک ایران ریلوے ٹریک کا متاثر ہونا اب روز کا معمول بن چکا ہے اتنا طویل ریلوے ٹریک کو مزید بہتر بنانے اور آئے روز متاثر ہونے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہیں۔
ریلوے ٹریک

مزید :

صفحہ آخر -