14 مئی کو ملک بھر میں یوم فلسطین منایا جائیگا،حافظ طاہر اشرفی

14 مئی کو ملک بھر میں یوم فلسطین منایا جائیگا،حافظ طاہر اشرفی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے وزیراعظم سعودی ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب گئے، ولی عہد کا وزیراعظم کا استقبال اس بات کی دلیل ہے پاک سعودی تعلقات مضبوط ہیں۔ ایک بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا اس دورے میں مسئلہ فلسطین و کشمیر زیر بحث آئے، وزیراعظم سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بھی مکہ مکرمہ میں ملاقات کی،وزیراعظم نے تمام آئمہ وعلما سے مطالبہ کیا کہ ہمیں متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔ سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کیسا تھ پانچ معاہدے ہوئے ہیں، وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت سعودی ولی عہد نے قبول کی، پاک سعودی قیادت نے فیصلہ کیا کہ امہ کے مسائل کے حل کیلئے مل کر آگے بڑھیں گے، وزیراعظم نے وزیرخارجہ کو بیت المقدس کی صورتحال پر پوری دنیا سے رابطوں کا ٹاسک دیا ہے، پاک سعودیہ تعلقات مستقبل قریب میں مزید قریب نظر آئیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودیہ کے حوالے سے خوامخواہ پروپیگنڈا کیا گیا، کورونا کی صورتحال میں 16 لاکھ ڈالر کی طبی اشیاء پاکستان کودی گئی ہیں، وزیراعظم کا وژن ہے کہ ہم امداد نہیں تجارت کے ذریعے تعلقات آگے بڑھانا چاہتے ہیں، پاک سعودیہ دو قوموں اور عقیدوں کا تعلق ہے، شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں۔14 مئی کو پورے ملک میں یوم فلسطین منایا جائیگا، عالمی برادری اس معاملے پر خاموش کیوں ہے؟ سعودیہ کا کشمیر کے حوالے سے موقف وہی ہے جو ہمارا موقف ہے۔

حافظ طاہر اشرفی

مزید :

صفحہ آخر -