بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا نے 12اہلکاروں کو برخاست 12، کو معطل کردیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے بورڈ آف ریونیومیں عوامی شکایات اور بدعنوانی کے الزامات پر 110 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، 12 اہلکاروں کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا بورڈ آف ریونیو حکام کے مطابق رشوت ستانی اور بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اہلکاروں پر الزامات کی تحقیقات کے بعد 110 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جس میں 12 اہلکاروں کو برخاست کیا گیا جبکہ 12 کو معطل کر دیا گیا دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ زمینوں سے متعلق درپیش مسائل کے حل سمیت انتقال اور فرد نمبر حاصل کرنے کے لیے بھی رشوت دینی پڑتی ہے شہریوں نے محکمے میں موجود رشوت خور اہلکاروں کے خلاف اقدامات کو سراہا بورڈ آف ریونیو حکام کے مطابق محکمے میں موجود اہلکاروں کے خلاف عوامی شکایات اور الزامات کے بعد مزید 65 انکوائریاں بھی جاری ہیں۔
بورڈ آف ریونیو