روس، 2افراد کی سکول میں فائرنگ، بچوں سمیت 11افراد ہلاک 

روس، 2افراد کی سکول میں فائرنگ، بچوں سمیت 11افراد ہلاک 

  

 ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں سکول میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے جنوب مغربی شہر کازان میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں روس کے مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 8 بچے شامل ہیں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2 مسلح افراد نے سکول میں گھس کر اندھا دھندفائرنگ کی جبکہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئیں فورسز کی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا اور ایک 17 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا  جبکہ واقعہ  کے بعد علاقے اور کازان شہر میں تمام سکولوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔

روس فائرنگ 

مزید :

صفحہ آخر -