کراچی،لیاری میں دکاندار آپے سے باہر، رینجرز اہلکاروں پر تشدد

کراچی،لیاری میں دکاندار آپے سے باہر، رینجرز اہلکاروں پر تشدد

  

 کراچی(آئی این پی)شہر قائد کے علاقے لیاری میں دکاندار آپے سے باہر ہوگئے، دکانداروں نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے آنے والے رینجرز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔نجی ٹی وی کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے آنے والے رینجرز اہلکاروں کو دکانداروں نے تشدد کا نشانہ بنادیا، پولیس کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس ایس او پیز پر عمل کرانے لیاری کے علاقے بہار کالونی گئی تھی۔پولیس کے مطابق 2 دکانداروں نے رینجرز اہلکاروں پر تشدد کیا، ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تشدد

مزید :

صفحہ آخر -