مفتاح اسماعیل سمیت دیگر امیدواروں  کی ضمانت ضبط ہوگئی، کنور دلشاد

مفتاح اسماعیل سمیت دیگر امیدواروں  کی ضمانت ضبط ہوگئی، کنور دلشاد

  

اسلام آباد(آئی این پی) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان و چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک فاؤنڈیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار قادر خان مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے کیونکہ انہوں نے 15656ووٹ حاصل کیے، اس کے بر عکس پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کل 14747ووٹ، تحریک لبیک پاکستان (کالعدم)کے مولانا نذیر نے 10666،پاکستان سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے 8728ووٹ، تحریک انصا ف کے امجد آفریدی نے 8661اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے محمد مرسلین نے 7811حاصل کیے،لہٰذا الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 61کی شق 4تحت ان امیدواروں کی الیکشن سکیورٹی کی ضمانت ضبط ہو گئی ہے کیونکہ الیکشن ایکٹ 2017کے تحت یہ امیدوار مطلوبہ رجسٹرڈ ووٹ جو کاسٹ ہوئے اسکے چوتھائی ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے اس حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹ تین لاکھ 65ہزار ہیں اور کاسٹ رجسٹرڈ کی تعداد 73000تھی،کنور دلشاد نے کہا عوام نے سیاسی جماعتوں کی کشمکش دیکھتے ہوئے ان پر عدم اعتماد کر دیا اور عوام کا موجودہ سیاسی نظام پر سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے جو کہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،بلدیاتی نظام کے مفلوج ہونے پر بھی عوام پر گہرا اثر پڑا ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی کے دروازے کھول دیے ہیں۔

کنور دلشاد

مزید :

صفحہ آخر -